کمزوری اعصاب، باہ ، مقوی و محرک

Spread the love

جسمانی دردیں کمزوری، اعصاب مقوی و محرک باہ

:نسخہ

آذاراقی مدبر ,سلاجیت آفتابی,ھیرا ھینگ خالص,گھونکچی سفید مقشر ۔ یہ چاروں اجزآ دس دس گرام,تخم حرمل 120 گرام,

ترکیب تیاری : کسی شیشے یا سٹینلیس سٹیل کے برتن میں حرمل کچلہ مدبر اور گھونکچی سفید چار چار ٹکڑے کیا ھوا ڈال دیں.پھر 130ملی لیٹر پانی کو ابالیں اور ھینگ اور سلاجیت شامل کر کےخوب حل کریں اب حرمل والی دوائیوں کو اس میں بھگو دیں 12 گھنٹے بعد کھرل میں ڈال کر کامل ایک گھنٹہ کھرل کر کے چار چار رتی کی گولیاں بنالیں۔

ترکیب استعمال:ایک عدد صبح ایک عدد شام مناسب بدرقہ کے ساتھ استعمال کریں اور بدرقہ برائے درد جوڑ و کمر،گرم دود شھد ملا ھوا یا جوشاندہ سونٹھ ایک گرام کے ساتھ استعمال کریں،بدرقہ برائے تقویت باہ کسی بھی مقوی باہ دوا معاجین دوا المسک معتدل جواھردار یا خیساندو بادام گیارہ عدد شھد ایک ٹیبل اسپون دودھ نیم گرم ڈیڑھ پاؤ کے ساتھ استعمال کریں۔

پرہیز:

ھائی بلڈ پریشر کے مریض احتیاط کریں. درد جوڑ کے مریض دوران استعمال دوا ھر قسم کے بادی اور ترش اشیاء بشمول گوشت چھوٹا بڑا سے پرھیز کریں.

عرق النساء،شیاٹیکا

Spread the love

سفوف براےُ عرق النساء یورک ایسڈ

:اجزاء نسخہ

اسگند ناگوری،ستاور،سونٹھ،بدھارا، تمام اجزاء برابر وزن لینے ہیں اور باریک پیسنا ہے۔

:مقدار خوراک

پانچ گرام صبع شام ھمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ، اس سفوف کے ساتھ مجعون سورنجان کسی اچھی کمپنی کی بنی، رات سوتے وقت آدھی چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

:پرہیز

تمام بادی  اور خاض کرکے کولڈ ڈرنک ٹھنڈی اشیاء